-->

Har Ghar Tiranga 2025: A Patriotic Celebration Igniting Patriotism in Maharashtra Schools

Har Ghar Tiranga 2025: A Patriotic Celebration Igniting Patriotism in Maharashtra Schools

Har Ghar Tiranga 2025: A Patriotic Celebration Igniting Patriotism in Maharashtra Schools

’ہر گھر ترنگا 2025‘: مہاراشٹر کے اسکولوں میں جوشِ حب الوطنی کی شاندار تیاری

ممبئی، 2 اگست 2025 — یوم آزادی کے موقع پر مہاراشٹر کے اسکولوں میں خوشی اور جوش کا سماں ہے، جہاں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ 2 اگست سے 15 اگست تک یہ قومی مہم چلائی جائے گی، جس کا مقصد ہر شہری سے اپنے گھر پر فخر کے ساتھ ترنگا لہرانے کی اپیل کرنا ہے۔

یہ مہم تین مرحلوں میں منائی جائے گی:

پہلا مرحلہ (2 تا 8 اگست 2025):

  • اسکولوں میں دیواریں اور بورڈز ترنگے کی تصویروں سے سجائے جائیں گے۔

  • ترنگا رنگولی اور راکھی بنانے کے مقابلے ہوں گے، اور تیار شدہ راخیاں سپاہیوں اور پولیس والوں کو ڈاک کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔

  • طلبہ طرف سے بہادر فوجیوں اور پولیس کے لیے خطوط لکھنے کی مہم چلائی جائے گی۔

  • مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ترنگا نمائشوں کاانعقاد۔

  • ’مائی گَو‘ پلیٹ فارم پر ترنگے پر مبنی قومی کوئز مقابلہ بھی ہوگا۔

دوسرا مرحلہ (9 تا 12 اگست 2025):

  • اسکولوں میں ترنگا یاترا یا ریلیاں منعقد ہوں گی، جہاں طلباء جھنڈے کے ساتھ جوش و خروش سے حصہ لیں گے۔

تیسرا مرحلہ (13 تا 15 اگست 2025):

  • تمام سرکاری اور امدادی اسکولوں میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی۔

  • ’سیلفی وِد ترنگا‘ کی مہم میں بچوں کو اپنے ترنگے کے ساتھ تصویریں سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو اس مہم میں بھرپور شرکت کی ہدایت دی ہے۔ تعلیمی افسران، اساتذہ اور طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ یوم آزادی کا جوش ہر گھر تک پہنچائیں۔

حکومت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس دوران بھارتی پرچم کے ضابطہ (Flag Code of India) کی مکمل پابندی کی جائے۔

ایسی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس مہم کے ذریعے مہاراشٹر کے اسکولوں میں حب الوطنی اور اتحاد کا پیغام نئی توانائی کے ساتھ پھیلے گا۔

irshad vanwad

I'm a teacher by profession and blogging is my hobby, I create eLearning content for learner students in Maharashtra. facebook

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post