-->

how to tell time in urdu for kids.



وقت کی پیمایش اور گھڑی میں سواّ ، ساڑھے ، پونے  کیوں پڑھتے ہیں ۔ مکالماتی انداز 

میں سمجھینگے۔
آج ہم گھڑی میں وقت کس طرح پڑھتے ہیں وہ دیکھنیگے۔



ONLINE TEST   click here 

استاد - آلیہ   بتاؤ گھڑی میں  کتنے بجے ہیں ؟

آلیہ - تین بجکر پندھرا منٹ ہوے ہیں ۔
استاد- اسکو اور کس طرح پڑھتیں ہیں ؟
آلیہ - اسکو سواّ تین بجے ہیں ، ایسا پڑھتے ہیں ۔     
           "سر ، تین بجکر  پندھرا  منٹ کو سواّ تین ایسا کیوں پڑھتیں ہیں "؟     
استاد - گھڑی کے پہلے پندھرا منٹ یعنی گھڑی کا پاؤ حصہّ ہوتا  ہے۔اور اسکو سواّ  ایسے  پڑھتے ہیں۔اس لیےء  3 بجکر 15 منٹ کو سواّ تین بجے ہیں ایسا پڑھتے ہیں ۔
استاد  - اب بتاؤ آلیہ اس گھڑی میں کتنے بجے ہیں ؟
آلیہ- 3 بجکر 30 منٹ ہوگیے ہیں ۔
استاد - اس وقت کو اور کس طرح پڑھ سکتے ہیں ؟

آلیہ - ساڑھے تین بجے ہیں ایسا پڑھتے ہیں ۔
          "سر ، 3بجکر 30 منٹ کو ساڑھے تین ایسا کیوں پڑھتے ہیں ؟"   
استاد - گھڑی کے  30 منٹ  یعنی آدھا حصہّ ہوتا ہے ، اور آدھے حصہّ کو ساڑھے اس طرح                پڑھتے ہیں ۔ اسلیے 3 بجکر 30 منٹ  کو ساڈھے تین بجے ایسا پڑھینگے۔
  
click on image to download ppt show

ppt show
استاد - اب بتاؤ گڑھی میں کتنے بجے ہیں ؟

آلیہ - سر گھڑی میں 3بجکر 45 منٹ ہو گیے ہیں ۔ اور اسکو پونے چار بجے ہیں ایسا پڑھتے ہیں ۔
            "سر ، 3 بجکر 45 منٹ کو پونے چار بجے ہیں ایسا  کیوں  پڑھتے ہیں ؟"   
 استاد - گھڑی کا اتنا حصہّ یعنی پون حصہّ ہوتا ہے۔ اس لیے 3 بجکر 45 منٹ کو پونے  چار بجے ہیں          ایسا کہتے ہیں۔
آلیہ  - جی سر میں سمجھ گئ۔
استاد - اب بتاؤ گڑھی میں کتنے بجے ہیں ؟

آلیہ - اس گھڑی میں  1 بجکر 30 منٹ  یعنی ساڑھے ایک بجے ہیں ۔
استاد - نہیں ، بیٹا "  1 بجکر 30 منٹ کو  ڈیڑھ  بجے ہیں " اس طرح پڑھتے ہیں ۔ سمجھ گئے۔
آلیہ - جی سر ۔
استاد - اب بتاؤ گڑھی میں کتنے بجے ہیں ؟

آلیہ - اس گھڑی میں 2 بجکر 30 منٹ یعنی ساڑھے دو بجے ہیں ۔
استاد- نہیں بیٹا  2 بجکر 30 منٹ یعنی ڈھائ بجے ہیں ایسا پڑھتے ہیں ۔
             ان دو وقتوں کے علاوہ باقی ہم   سواّ ۔ ساڑھے اور پون اس  لحاظ سے پڑھینگے۔   
          "ٹھیک ہے "۔
آلیہ - جی سر ، میں پورا سمجھ گئ۔
استاد - اس طرح آج ہم نے وقت کی پیمایش اور گھڑی میں سواّ ، ساڑھے ، پونے  کیوں پڑھتے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری حاصل کی۔
click on image for pdf format
clock reading  BY IRSHAD


irshad vanwad

I'm a teacher by profession and blogging is my hobby, I create eLearning content for learner students in Maharashtra. facebook

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post